اسلام آباد:برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، ہیتھرو اور کیو گارڈن میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
وسطی لندن میں 19 جولائی کو درجہ حرارت 31.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، رواں ہفتے کے اختتام پر مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شدید بارش کے پیش نظر یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، جولائی میں ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت اوسط سے چار سے پانچ ڈگری زیادہ رہا ہے۔