اسلام آباد:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، سردار کمال کی میت رات گئے فیصل آباد پہنچا دی گئی ہے اور ان کا جسدِ خاکی الائیڈ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ بچ نہ سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
سردار کمال کے سوگواران میں ان کی بیوہ، دو بیٹے، اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
سردار کمال پاکستان کے مایہ ناز کامیڈینز میں شمار ہوتے تھے اور طویل عرصے سے نجی ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے۔
اپنے کریئر کے دوران، انہوں نے سیکڑوں تھیٹر ڈراموں میں کام کیا اور مداحوں کو اپنے فن سے خوب محظوظ کیا۔
مریم نواز کا اداکار سردار کمال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار کمال کی اداکاری کے شعبے میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
سردار کمال کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
سردار کمال سوگواروں میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑ گئے ہیں۔