برطانیہ کا بنگلادیش میں موجودہ حالات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے مطالبہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:برطانیہ کے وزیر خارجہ، ڈیوڈ لیمی، نے اقوام متحدہ کے تحت بنگلادیش کے حالات کی مکمل اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی عوام اقوام متحدہ کی قیادت میں ایسی تحقیقات کے مستحق ہیں، اور برطانیہ بنگلادیش کے پرامن اور جمہوری مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات دیکھنا چاہتا ہے۔

ڈیوڈ لیمی کا مزید کہنا ہےکہ بنگلادیش میں تمام فریقین کو امن کی بحالی، تشدد کو روکنے اور مزید ہلاکتوں سے بچنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔

دوسری جانب، ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے جون 2023ء میں بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو آگاہ کیا تھا کہ بنگلادیشی آرمی چیف چین کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔

اخبار کے مطابق، بنگلادیشی آرمی چیف نے مظاہرین کو روکنے کے بجائے وزیراعظم کو الٹی میٹم دیا تھا۔

خالدہ ضیاء کی رہائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام پسند سیاست میں آگے آئیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں، جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال کر عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.