لبنان کے لیے اٹلی اورترکیہ کی سفری ہدایات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تنقید

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اٹلی اور ترکی نے لبنان کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور کشیدہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلیا نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔

ملک میں انتہا پسندانہ خیالات میں اضافے کی وجہ سے حملوں کے امکانات 50 فیصد سے زیادہ ہیں، مگر فوری طور پر حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آسٹریلوی انٹیلیجنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی جیسے تنازعات کی وجہ سے ملک میں احتجاج، سماجی ہم آہنگی میں نقصانات اور عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.