اسلام آباد:امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ ایلما کوپر مِس یو ایس اے 2024 بن گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، مِس یو ایس اے کا ٹائٹل متنازع ہونے کے بعد 22 سالہ ایلما کوپر کو یہ اعزاز ملا۔
ایلما کوپر، جو امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتی ہیں، کولاس اینجلس میں اتوار کو ہونے والی تقریب میں منتخب کیا گیا۔
اب وہ نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی۔ ان کی سوشل میڈیا پروفائل کے مطابق، وہ سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں اور ملٹری انٹیلیجنس افسر کے طور پر کام کرتی ہیں، جبکہ انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، اتوار کو ایک سوال و جواب کے سیشن میں ایلما کوپر نے کہا کہ وہ ایک تارکین وطن کی بیٹی اور امریکی فوج کی افسر کے طور پر خواب میں جی رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی اور ان کی ماں نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ آپ کی موجودہ حالتیں آپ کی تقدیر کو متعین نہیں کرتیں، بلکہ آپ بہترین کی خواہش کرکے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مئی میں نویلیا ووئگٹ کے اچانک مِس یو ایس اے 2023 کے ٹائٹل سے دستبردار ہونے کے بعد، دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون، 28 سالہ سوانا گینکیوچز کو یہ ٹائٹل دیا گیا تھا۔