فیصل آباد:فیصل آباد میں دن کے وقت ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک شادی شدہ مسیحی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، تھانہ ساندل بار کے علاقے چک 34 ج ب میں رہائش پذیر فیملی جب جا رہی تھی، تو موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے پہلے شوہر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
بعد میں ایک ڈاکو نے خاتون کو کھیتوں میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسرا ملزم شوہر اور اس کی سالی کو اسلحے کے زور پر پہرا دیتا رہا۔
پولیس نے تھانہ ساندل بار میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔