اسلام آباد:معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے شوہر سلیم کریم نے انہیں ایک تحفہ دیا تھا جو کسی نے چوری کر لیا ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ سلیم کریم نے جو بھی تحفے دیے ہیں، وہ سب انہیں پسند آئے ہیں کیونکہ ان کے شوہر کی پسند بہترین ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آخری بار دیا گیا تحفہ وہ کہیں گم ہو گیا ہے اور ان کے خیال میں وہ چوری ہو گیا ہے۔
ماہرہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیم کو لگتا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر وہ تحفہ گم کیا ہے، لیکن ان کا یقین ہے کہ جس نے بھی وہ تحفہ چوری کیا ہے، وہ سزا کا مستحق ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ہر ہفتے انہیں خوبصورت کنگن تحفے میں دیتے ہیں، جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔
ماہرہ خان نے اکتوبر 2023ء میں سلیم کریم سے شادی کی تھی، جو ان کی دوسری شادی ہے۔
ان کی پہلی شادی علی عسکری کے ساتھ 2007ء میں ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے۔ یہ شادی 2015ء میں ختم ہو گئی تھی۔۔