ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ادویات کی قیمتوں کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین اب نیا بننے والا بورڈ کرے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام نے وضاحت کی کہ جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں کا تعین ڈریپ کرتی ہے، جبکہ عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے خود مقرر کرتے ہیں۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیرِ قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

موجودہ وقت میں، ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.