اوکاڑہ:اوکاڑہ میں نویں جماعت میں ناکامی پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، فیل ہونے پر بہن اور بھائی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار دی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔