حزب اللّٰہ کا اسرائیل پرشدید حملہ، درجنوں راکٹ فائر

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس میں درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق، حزب اللّٰہ کے راکٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔

عرب میڈیا نے بھی حزب اللّٰہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔

سرائیلی فوج کے مطابق، لبنان سے اسرائیل کی جانب 30 راکٹ داغے گئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے 62 سالہ رہنما، اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

چند روز قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسماعیل ہنیہ اور اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے والا ہے، اور حملے کے وقت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اسرائیل کے لیے سزا کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.