پشاور:خیبر پختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 ہزار 164 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 598 کیسز درج ہوئے، جن میں سے محض 187 ملزمان کو سزائیں ملیں۔ خواتین پر تشدد کے 8 ہزار 299 واقعات میں سے 168 افراد کو سزائیں دی گئیں، جبکہ خواجہ سراؤں پر تشدد کے 234 کیسز میں سے صرف ایک کیس میں ملزم کو سزا ملی۔
گزشتہ سال بچوں پر تشدد کے 924 کیسز میں سے 81 ملزمان کو سزائیں ملیں، 2022 میں 844، 2021 میں 827، 2020 میں 473 اور 2019 میں 530 بچوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔