لائبہ اعجاز فراڈ کیس کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: طالبہ لائبہ اعجاز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم محمد نعمان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

ایک نجی میڈیا ویب سائٹ کے مطابق، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے ایک مقام پر لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکلوں پر سوار اس کے مبینہ ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے کے دوران محمد نعمان کو گولی لگی، جو مبینہ طور پر اس کے اپنے ساتھیوں کی جانب سے چلائی گئی تھی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس ٹیم کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.