وادیٔ تیراہ: شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سپردِ خاک، قوم کا سر فخر سے بلند

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:وادیٔ تیراہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ اور تدفین میں علاقہ کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو خوارجیوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کل شہید ہو گئے۔

لیفٹیننٹ عزیر محمود کا تعلق اٹک سے تھا اور وہ سی ایم ایچ پشاور میں زیرِ علاج تھے۔

وادیٔ تیراہ میں خوارجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 4 خوارجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ لیفٹیننٹ عزیر محمود زخمی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.