قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی: الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل تھے۔

یہ فیصلہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔

عدالت نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے محفوظ شدہ فیصلہ 2:1 کی اکثریت سے سنایا، جس میں جسٹس عقیل عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے اراکین اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، عبد الرحمٰن کانجو اور ذوالفقار احمد بحال ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ، اور این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.