اسلام آباد:رواں سال کا دوسرا سب سے طاقتور شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا۔
یو ایس نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے مطابق، یہ شدید شمسی طوفان پیر کے دن زمین سے ٹکرایا جس کی وجہ سے جنوبی عرض بلد پر رات کے وقت ناردرن لائٹس (قطب شمالی کی روشنیاں) دیکھی جا سکتی ہیں۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ جی فور لیول کے اس شمسی طوفان کے زمین پر اثرات کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتے ہیں، لیکن اس کی شدت میں مزید اضافہ کی توقع نہیں ہے۔
ایجنسی کے مطابق، اس شمسی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست الاباما اور کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں رات کے وقت ناردرن لائٹس کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایجنسی نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ شمسی طوفان کورونل ماس ایجیکشنز یعنی سورج سے بڑے پیمانے پر نکلنے والے ذرات کے دھماکوں کی وجہ سے آیا ہے، اور جب یہ ذرات زمین پر پہنچتے ہیں، تو وہ سیارے کی مقناطیسی سطح کو متاثر کرتے ہیں۔
مزید یہ کہ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اس شمسی طوفان کی وجہ سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ، اور دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں ایک اور شدید شمسی طوفان زمین سے ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے امریکا، یورپ، اور آسٹریلیا میں ناردرن لائٹس کے دلکش مناظر دیکھے گئے تھے۔