اسلام آباد: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سابق معروف شخصیت اور موجودہ اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو بااعتماد اور خودمختار بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
حال ہی میں، اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کا کوئی سرپرست نہیں ہے، تو انہیں کمزور نہ سمجھا جائے؛ بلکہ انہیں مضبوط اور بااعتماد بنایا جائے۔
ونیزہ احمد نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی 39 برس کی عمر میں ہوئی اور وہ 40 برس کی عمر میں ماں بنیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سنگل خواتین پر افسوس کرنے کا رویہ ختم ہونا چاہیے، اور انہیں خودمختار بنایا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار سکیں، بغیر اس بات کی پرواہ کیے کہ وہ عمر کے کس حصے میں ہیں۔
Next Post