پانچ افراد کی کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد

نیوزڈیسک

0

بلوچستان:بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، دالبندین کے مغربی بائی پاس کے قریب پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

قتل شدہ افراد کی لاشوں کو فائرنگ کے بعد بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا۔

ریسکیو عملے نے لاشوں کو کھمبوں سے الگ کر کے دالبندین اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کی شناخت، پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائیاں کی جائیں گی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.