اسلام آباد:بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے لیے حال ہی میں ایک ذاتی مشکل سامنے آئی ہے، ان کی اہلیہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور انہیں منانا مشکل ہو گیا ہے۔
حال ہی میں عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
اس پوسٹ پر صارف عباس بھروانہ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’عاطف بھائی، آپ کے لیے میرے دل میں خاص احترام ہے، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کی اہلیہ کی کم پسندیدہ تصاویر کے بعد زندہ رہنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ نے یہ سب کیسے کر لیا، یہ واقعی قابل تعریف ہے۔‘