پی ٹی آئی دور حکومت میں فائر وال سسٹم لگانے کا فیصلہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ملک میں انٹرنیٹ فائر وال سسٹم کا منصوبہ سب سے پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔

عمران خان کے دور میں 2020ء میں وزیراعظم آفس میں نیشنل فائر وال پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کے متعلق ایک خط سامنے آیا ہے۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ 22 اکتوبر 2020ء کو نیشنل فائر وال سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا اور وزیراعظم کے احکامات کے تحت نیشنل فائر وال سسٹم تیار کر کے نصب کرنے کی ہدایت دی گئی۔

خط میں مزید ہدایت دی گئی کہ وزارت آئی ٹی کیس کو باضابطہ منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھجوائے، اور وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ٹائم لائنز اور پیشرفت کی رپورٹ بھی جمع کروائی جائے۔

یہ خط اس وقت کے ایڈیشنل سیکرٹری (II) عثمان اختر باجوہ کے دستخطوں سے جاری ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.