نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِ اعظم جیسینڈا آرڈرن ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کے لیے تیار

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:سابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسینڈا آرڈن امریکی ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، شکاگو میں ہونے والا چار روزہ ڈیموکریٹک کنونشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اخبار کے مطابق، جیسینڈا آردرن تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ امریکی ڈیموکریٹک تھنک ٹینک اور ایڈوکیسی آرگنائزیشن، سینٹر فار امریکن پروگریس ایکشن فنڈ کے زیرِ اہتمام پینل میں بھی شامل ہوں گی۔

شکاگو میں ہونے والی چار روزہ تقریب میں، کاملہ ہیرس کی پارٹی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جیسینڈا آردرن، جو نیوزی لینڈ کی 40 ویں وزیرِ اعظم تھیں، 2017ء سے 2023ء تک اس عہدے پر فائز رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.