بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پوپن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، ناظم الحسن پوپن سابق وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے قریبی لوگوں میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا قلمدان بھی تھا۔

حال ہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے محمد یونس کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ اصلاحات لانے کے لیے تعاون کرنے کی غرض سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔

نظم الحسن چوتھی بار بی سی بی کے صدر کے طور پر کام کر رہے تھے اور ملک میں موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے وہ اس وقت لندن میں روپوش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.