وادیٔ سوات: لکڑی سے تیار کی گئی خوبصورت مسجد اپنی مثال آپ ہے

0

نیوز ڈیسک

خیبر پختون خواہ کے وادی سوات  کے علاقے باغ ڈھیرئی میں بنی ایک مسجد جو دیار کی قیمتی لکڑی سے تیار کی گئی ہے، ایک شاندار مثال ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں استعمال ہونے والی دیار کی نایاب لکڑی اور اس پر بنائے گئے خوبصورت نقش و نگار فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے۔

اس مسجد کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مسجد کی تعمیر اس انداز سے کی گئی ہے کہ کہیں ایک کیل بھی استعمال نہیں ہوئی اور پوری مسجد میں کوئی ستون بھی نہیں ہے۔ مسجد کے در و دیوار، منبر، چھت اور فانوس تک دیار کی قیمتی لکڑی سے بنائے گئے ہیں اور اس کی تعمیر مکمل ہونے میں 8 سال لگے ہیں

اس مسجد کے منتظم محمد عمر نے  بتایا کہ کندہ کاری کا کام سوات کے علاوہ چنیوٹ اور رسال پور کے کاریگروں سے کروایا گیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ رمضان کے مہینے میں اس مسجد میں لوگ دور دور سے آتے ہیں اور کافی رش ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.