نیوز ڈیسک
ہر سال رمضان المبارک میں، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق، اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید بڑھے گی۔
رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ کرنے والے بیرون ملک سے پہنچے ہیں، جن میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد نے عمرہ ادا کر لیا ہے، جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، رمضان المبارک میں غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد مدینہ منورہ پہنچی ہے اور انتظامیہ اور حکام مقدس مقامات پر آنے والوں کو بہترین سہولت دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں