رمضان کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ میں ایک کروڑ زائرین کی آمد

0

نیوز ڈیسک

“ہر سال کے رمضان المبارک میں، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، رواں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران تقریباً 1 کروڑ کے قریب زائرین مسجد نبویﷺ پہنچے، جبکہ ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیب افراد نے روضہ رسولﷺ میں حاضری دی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویﷺ میں کل 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق، رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسولﷺ میں حاضری دی۔

ان دنوں میں زائرین کو ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں زم زم کا پانی تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530 افطار پیکٹس روزے داروں میں تقسیم کیے گئے۔

مسجد نبویﷺ میں اتنی بڑی تعداد میں زائرین کا استقبال بہترین معیار کی سہولتوں کے ساتھ کیا گیا اور انہیں عالی معیار کی خدمات فراہم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.