رمضان المبارک میں سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟

0

نیوز ڈیسک

رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت ایک تو روزہ ہے اور دوسری افضل عبادت تلاوت قرآن پاک ہے۔

 کیونکہ اسی ماہ مبارک میں اللہ رب العزت نے نبی کریمﷺ پر قرآن حکیم نازل فرمایا۔ رمضان کے مبارک مہینے میں نمازِ تراویح میں قرآن پاک سنایا اور سنا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ماہ مبارک میں ہمارے پیارے نبیﷺ کثرت سے صدقہ خیرات کیا کرتے تھے۔

اس ماہ مبارک میں جو بھی نیک کام آدمی کرسکے، وہ ضرور کرے۔ مثلاً تلاوتِ قرآن، نوافل کی کثرت، زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار، ضرورت مند اور محتاجوں کی امداد و اعانت وغیرہ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.