نیوز ڈیسک
فلنگ کے لیے اجزاء
چکن 300گرام
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
دہی دو سے تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
چیز 50گرام سے 100گرام
کوئلہ دھواں دینے کے لیے
آٹا گوندھنے کے لیے اجزاء
میدہ: 750گرام
نیم گرم پانی: حسب ضرورت
خمیر: 11گرام
چینی: دو کھانے کے چمچ
نمک: ایک چائے کا چمچ
دودھ: آدھا کپ
انڈہ: ایک عدد
گھی/مکھن: دو سے تین کھانے کے چمچ
ترکیب
آٹا بنانے کے لیے
پہلے آدھا کپ نیم گرم پانی میں چینی، نمک اور خیمر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اسے 15 منٹ تک کے لیے رکھ دیں۔
اب میدہ میں دودھ اور انڈہ ڈال لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس میں اوپر بنایا ہوا خمیر ڈال لیں اور اچھی طرح مکس
کریں ساتھ ہی نیم گرم پانی ڈالتے جائیں جب کہ نرم ہوجائے۔
اب گوندھے ہوئے آٹے کو ایک یا ڈیڑھ گھنٹے تک الگ رکھ لیں۔
فلنگ کے لیے
فلنگ کے لیے پین میں تیل ڈالیں، پھر اس میں لہسن پیسٹ، بونلیس چکن ڈالیں اور فرائی کریں، پھر اس میں دہی، کالی مرچ، لال مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
آدھا کپ اس میں پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ میں 5 منٹ تک پکائیں، پھر اس میں پیاز، شملہ مرچ اورٹماٹر اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔
چولہے کی آنچ بند کرلیں اور سائیڈ میں چیز ڈال لیں، درمیان میں تھوڑی جگہ چھوڑ کر وہاں فوائل پیپر رکھیں اور دھواں دینے کے لیے کوئلہ رکھ لیں، اور 2 منٹ کے لیے ڈھانپ دیں۔
اوون کے بغیر بیک کریں
اب گوندھے ہوئے آٹے میں سے تھوڑا آٹا ہاتھ میں لیں اور اسے اچھی روٹی کی طرح بیل دیں، اور اسے
صحیح شکل میں کاٹ لیں۔
پھر اسی طرح اس کو سٹرپس کاٹ لیں اور اس کی ایک سائیڈ پر فلنگ رکھ لیں اور اسے رول کرلیں۔
رول کرنے کے بعد اس پر انڈہ، چیز، کالے تِل، ٹماٹر اور شملہ مرچ رکھ لیں۔
اب بغیر اوون کے اسے پکانے کے لیے اسے چاندی کے پتیلے میں 15 سے 20 منٹ تک بیک کرلیں