کارساز حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق ضمانت کی درخواست مسترد

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی شرقی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے دو روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت کو مسترد کر دیا۔

ملزمہ پر آئس کے استعمال کا الزام عائد ہونے کے باعث سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

گزشتہ سماعت

دو روز قبل کراچی شرقی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کے منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سیشن عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا۔
اس سے قبل اسی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.