دائی کنڈی:افغانستان میں مسلح حملے کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ دائی کنڈی میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق، اس واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغان نیوز ایجنسی کے مطابق، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دائی کنڈی صوبے میں شہریوں پر یہ پہلا حملہ ہے۔