بنگلورو میں زیرِ تعمیر 7 منزلہ عمارت کے گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

نیوزڈیسک

0

بنگلورو:بھارتی شہر بنگلورو میں زیرِ تعمیر 7 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحاق، 7 زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں گرنے والی زیرِ تعمیر 7 منزلہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔

کرناٹک کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بتایا کہ گرنے والی عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی، جہاں روزانہ 26 مزدور کام کرتے تھے۔

حادثے کے وقت 21 مزدور اس عمارت میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 13 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لیکن خدشہ ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

نائب وزیرِ اعلیٰ کے مطابق، اس عمارت کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور تمام متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلورو میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.