٭ زندگی کی درازی کا راز صبر میں پوشیدہ ہے۔
٭ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق سکھاؤ۔
٭ اگرچہ انسان کو مقدر سے زیادہ رزق نہیں ملتا لیکن رزق کی تلاش میں سُستی نہیں کرنی چاہیے۔
٭ دشمن سے ہمیشہ بچو اور دوست سے اُس وقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے۔