اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ جب رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کمر کس لیتے اور شب بیداری میں مصروف ہو جاتے۔ (یعنی پوری رات عبادت اور ذکر و دعا میں مشغول رہتے) اور اپنے گھر کے لوگوں (یعنی ازواج مطہرات اور دوسرے متعلقین وغیرہ) کو بھی جگا دیتے۔ (تاکہ وہ بھی ان راتوں کی برکتوں اور سعادتوں میں حصہ لیں)۔
حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ نے وفات پائی تو آپ صلى الله عليه وسلم کے بعد آپ صلى الله عليه وسلم کی ازواج مطہرات نے اعتکاف کیا