تیکھے مصالحوں سے بھرپور مٹن یخنی پلاؤ

0

آج ہم تیکھے مصالحوں کے امتزاج سے بھرپور مٹن یخنی پلاؤ کی ترکیب آپ کو بتائیں گے جس کو کھا کر آپ کا دوبارہ بنانے کا دل چاہے گا۔

مصالہ دار مٹن یخنی پلاؤ ایک لذیذ ڈش ہے جو ہم آہنگی کے ساتھ نرم مٹن کے ٹکڑوں کو خوشبودار چاولوں کے ساتھ ملاتی ہے جس میں مصالوں کی ایک صف ہے۔
اس پاک لذت کی جڑیں برصغیر پاک و ہند کے متنوع اور ذائقے دار کھانوں میں گہرائی تک پیوست ہیں۔
یخنی کے نام سے جانے والے ایک بھرپور شوربے میں مٹن کو ابالنے کے ایک پیچیدہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے، جو دار چینی، لونگ اور کالی مرچ جیسے مصالحوں کے ساتھ دل کھول کر ذائقہ دار ہوتا ہے۔
ہری مرچوں کا اضافہ ایک لذت بخش گرمی فراہم کرتا ہے، جبکہ املی سے ملنے والی باریک رنگت ذائقوں کی پیچیدگی کو بڑھا دیتی ہے۔

اجزاء۔

مٹن۔ 500گرام

پیاز۔2عدد

گرم مصالحہ۔ 150گرام

لہسن۔ 4جوئے

ادرک۔ 10 گرام

لہسن ادرک پیسٹ۔ 1 کھانے کا چمچ

سبز مرچ۔7عدد

نمک۔حسبِ ذائقہ

مٹن یخنی۔ 2/1لیٹر

املی۔ 1کھانے کا چمچ

چاول۔700گرام

جاوتری۔ 1 چائے کا چمچ

کالی مر چ۔ ایک کھانے کاچمچ

ثابت دھنیا۔1کھانے کا چمچ

ثابت زیرہ۔1 کھانے کا چمچ

بادیان کا پھول۔ 1 کھانے کا چمچ

سونف۔ 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ 1 کھانے کا چمچ

دار چینی۔ 1 کھانے کا چمچ

لونگ۔1 چائے کا چمچ

تیزپات۔1عدد

دہی۔ 1/2کپ

کیوڑہ پانی۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک باؤل میں چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بائیس سے پچیس منٹ تک بھگولیں ۔

اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا ،ثابت زیرہ،بادیان کا پھول ،سونف ،کالی مرچ ،دار چینی ،لونگ اور تیز پات ڈا ل کر ایک پوٹلی بنا لیں ۔

ایک پین میں پانی لیں اوراس میں گرم مصالحے کی پوٹلی ،مٹن ،پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کر بندکر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔

اب ایک پین میں تیل لیں اوراس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں ۔ اب اس میں پانی ڈال کرایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اورسبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔

اب اس میں تیار کیا ہو امٹن، گرم مصالحہ ،دہی اورنمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک دم دیں ۔اب اس میں املی ڈال کر مکس کر لیں اور بھگوئے ہوئےچاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔

اب اس میں جاوتری پاؤڈر ،سبز مرچ کیوڑہ اورپانی ڈال کر پندرہ منٹ تک دم دیں ۔ مزیدار مٹن یخنی پلاؤ تیار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.