واٹس ایپ کی جانب سے ‘چیٹ لاکس’ کے فیچر کو تمام ڈیوائسز پر محفوظ بنانے پر آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ ‘چیٹ لاکس’ فیچر کو واٹس ایپ نے مئی 2023 میں متعارف کرایا تھا،
یہ فیچر صارفین کو اپنی خاص چیٹس کو خفیہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس فیچر کے تحت، صارفین اپنی خصوصی چیٹس کو ایک سیکریٹ کوڈ کے ذریعے کھول یا بند کر سکتے ہیں۔
اب تک ‘چیٹ لاکس’ فیچر صرف مرکزی ڈیوائس یعنی موبائل پر ہی کام کرتا تھا، لیکن اگر کوئی صارف اپنا واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر کھولتا تو اس کی چیٹس خفیہ نہیں رہتیں تھی۔ لیکن اب واٹس ایپ نے تمام ڈیوائسز پر ‘چیٹ لاکس’ کے فیچر کو محفوظ بنانے کی آزمائش شروع کردی ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، صارفین اپنی تمام ڈیوائسز پر چیٹس کو لاک کر سکیں گے، جس میں موبائل بھی شامل ہے۔
یعنی صارف کی چیٹس دوسری ڈیوائسز پر بھی لاک ہوجائیں گی، اور خصوصی چیٹس تک رسائی کے لیے لنک ڈیوائسز پر بھی خفیہ کوڈ کی ضرورت ہوگی۔ معلوم ہوتا ہے کہ کئی ماہوں کی آزمائش کے بعد یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب کرایا جائے گا