ٹیکنو نے اسپارک سیریز کا اسپارک 20 پرو پلس متعارف کرادیا

نیوز ڈیسک

0

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی مقبول اسپارک سیریز کا بہترین فون اسپارک 20  پرو پلس متعارف کرا دیا ہے۔

 کمپنی نے پہلے ہی اسپارک 20 اور اسپارک 20 پلس کو متعارف کرا دیا تھا اور اب انہوں نے نیا فون 20 پرو پلس متعارف کردیا ہے۔

 اسپارک 20 پرو پلس میں 78.6 انچ اسکرین اور 16 جی بی ریم، اور 256 جی بی میموری شامل ہے۔

 فون کے پیچھے دو کیمرے ہیں، جن میں سے ایک کیمرا 108 میگا پکسل اور دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

اسپارک 20 پرو پلس کو بھی 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم، 5 ہزار ملی ایمپیئر بیٹری اور 33 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا اور اسے چین کے علاوہ محدود ممالک میں فروخت کے لیے شائع کیا گیا ہے۔

 امکان ہے کہ فون کو چند دنوں میں پاکستان میں بھی متوفر کر دیا جائے گا اور اس کی پاکستانی قیمت 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.