وزیراعظم کا پی ایس ایل 9 کے فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

0

نیوز ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی ہے۔

‘ نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پی ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پوری لیگ میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں، پی ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کی خاطر ہر ممکن اقدامات کے لیے پُرعزم ہے۔

پی ایل سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 160 رنز کا ہدف دیا اور انہیں 2 وکٹوں سے شکست دی۔ ملتان سلطانز مسلسل تیسری فائنل میں ناکام رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.