مشی خان کی اسٹائل ایوارڈز شو میں مردوں کے ملبوسات پر تنقید

0

ویب ڈیسک

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نجی ٹی وی چینل کے اسٹائل ایوارڈز شو میں مردوں کی جانب سے پہنے گئے ملبوسات پر سخت تنقید کی ہے۔

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایوارڈز شو میں مردوں کے پہناوے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو عجیب و غریب کپڑے پہننے اور لپ اسٹک لگانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

مشی خان نے ویڈیو میں سوال اٹھایا ہے کہ فیشن انڈسٹری کے افراد کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کون سا لڑکا اس طرح کا لباس پہنتا ہے؟ فیشن ڈیزائنرز اور شو منتظمین لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں تو اچھا ہے۔

مشی خان کی اس ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اتفاق کر رہی ہے۔ بہت سے لوگوں نے ان کے خیالات کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ فیشن ڈیزائنرز کو پاکستانی معاشرے اور ثقافت کے مطابق ملبوسات ڈیزائن کرنے چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.