نیوز ڈیسک
بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے زردآلو میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکے کے بعد 18 کان کن پھنس گئے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 8 افراد کو کان سے نکال لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، 10 مزدوروں کو کان سے نکالنے کے لیے جانے والے 8 افراد بھی وہیں پھنس گئے ہیں، جس کے بعد 18 افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کی مدد حاصل کی گئی۔
چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ کوئلہ کان سے پھنسے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ 4 کان کنوں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ کان میں پھنسے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو عمل جاری ہے۔