پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ

0

نیوز ڈیسک

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے ۔  آئی ایم ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کی آخری قسط ملنی ہے ۔

 اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالرز کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا ۔  اعلامیے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی گئی ہے ۔

 آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے جائزے کے بعد کے مہینوں میں پاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہوئی ۔  اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ با اعتماد پالیسی مینجمنٹ کی پشت پر ترقی اور اعتماد کی بحالی جاری ہے ۔

 آئی ایم ایف نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نئی حکومت نے پروگرام پر عمل درآمد جاری رکھنے کا کہا ہے ۔  اعلامیے میں آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کثیر الجہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے رقوم کی بحالی میں بہتری آئی ہے ۔

 آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق اس سال ترقی معمولی رہنے کی توقع اور افراطِ زر ہدف سے کافی زیادہ ہے ۔  اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے ۔  آئی ایم ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے مسائل کے مستقل حل کے لیے وسط مدتی فنڈ پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.