ڈاؤ یونیورسٹی کراچی نے اینٹی ریبیز ویکسین ’ڈاؤ ریب‘ تیار کرلی

0

نیوز ڈیسک

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا علاج کرنے کے لیے اینٹی ریبیز ویکسین’ ڈاؤ ریب’ تیار کرلی ہے ۔

 نیوز رپورٹ کے مطابق ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاؤ ریب کی ویکسین متاثرین کو صرف ایک فون کال پر فراہم کی جائے گی ۔

ویکسین 48 گھنٹے میں مطلوبہ مقام تک پہنچادی جائے گی اور اس سہولت کو پہلے سندھ میں متعارف کرایا جائے گا جسے بعداً پورے ملک میں شروع کیا جائے گا ۔

اس سے پہلے یہ ویکسین سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے متعدد اموات بھی ہو گئی تھیں ۔ سندھ بھر اور خصوصی طور پر چھوٹے شہروں کے ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی یا پھر مریضوں کو ویکسین نہ دینے کے معاملات کی رپورٹس آتی رہتی ہیں ۔

اس سال بھر میں صوبے بھر سے سگ گزیدگی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں ، اور کراچی میں بھی سیکڑوں کیسز درج ہوۓ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.