غیرت کے نام پرایک اور شادی شدہ جوڑے کا قتل

محمد طاہر شفیق

0

کوٹ ادو:کوٹ ادو میں غیرت کے نام پر ایک گھر میں گھس کر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جوڑے کو مقتولہ کے بھائی، والد اور شوہر سمیت دیگراہلخانہ نے قتل کیا.مقتولہ نے ایک سال قبل اپنے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کرواکردوسری شادی کی تھی.
کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں غیرت کے نام پر ایک گھر میں گھس کر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا.پولیس کےمطابق شازیہ بی بی نے ایک سال قبل اپنے پہلے شوہر تنویر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا اور بعدازاں طارق سے پسند کی دوسری شادی کی تھی.
شازیہ کے اہلخانہ نے طارق کیخلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا مگر بعدازاں جوڑے کی جانب سے نکاح نامہ ملنے کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی خارج ہوگیا تھا۔
خاتون کے نزعی بیان اوراہلخانہ کیمطابق مقتولہ بی بی کے بھائی دلاور، والد ہاشم اور سابقہ شوہر تنویر سمیت کئی افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان کیمطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.