اسلام آباد: اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرصفای کے بہترین انتظام کرنے پر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں چئیرمین سی ڈی اے نے استقبالیہ دیا –
سی ڈی اے ورکرز کو بہترین صفای کے انتظام پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان بھی کیا گیا-
محسن نقوی کا کہنا ہےکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے والے سینٹری ورکرز مبارکباد اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں- تمام محکموں کے مثالی رابطے اور باہمی تعاون سے اسلام آباد کو سب سے زیادہ صاف شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا- مزیدبراں،محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہےکہ شہر کی خدمت کرنے والے ہرشہریوں ملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی ہر سطح پر کی جائے گی-
محسن نقوی کے استقبال کےلیے چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی-
سی ڈی اے ورکرزکا کہنا یےکہ عید الاضحیٰ پر خدمات سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی-اور پہلی مرتبہ اپنے افسران کے ساتھ بیٹھا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں-
محمد علی رندھاوا کاکہنا ہےکہ تمام افسران اور ہمارے ہیروز سینیٹری ورکرز نے جس جان فشانی سے کام کیا اسکی مثال نہیں-
اسلام آباد زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں-
اسلام آباد کی عزت اور خوبصورتی کے لئے تن، من دھن کی قربانی لگانے کے لیے کام کیا گیا-
اللہ نے ہم سب کی عزت رکھی اور اسلام آباد کا نام ایک یونٹ کے طور پر ابھرا-
پہلی دفعہ سینٹرسی ڈی اے ورکرزکی محنت کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے سب کو شاباش دی-
سینیٹری ورکرز کی وجہ سے اسلام آباد کی عزت میں اضافہ ہوا اس لئے یہ ہمیشہ ہماری آنکھ کا تارا ہیں-
ڈویلپمنٹ کا کام عید کے ایام میں بھی جاری رہا جس سے ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہیں-
سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز متعارف کرانے سے آپریشن کو کامیاب بنانے میں مدد ملی ہے-
ڈپٹی کمشنرکا کہناہے کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنٹری ورکرز کی خدمات کو سہرایا گیا-
آی جی کا کہنا ہے کہ ہمارے ان گمنام ہیروز منظروعام پر لانے پر چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سی ڈی اے ورکرزنےشہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے نہ دن دیکھا نہ رات, نہ خوشیاں دیکھیں صرف خدمت میں مصروف رہے-اسی محنت ومشقت کو دیکھ کر آی جی اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے ان ورکرز اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتا ہوں۔