سوات:سوات کے علاقے مدین میں ایک شخص کو مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے الزام میں زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتارکرکےملزمان کونامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پہلے سےتھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے-جس کے سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی ہوں گے۔ مدین میں لوگوں نے 20 جون کو قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔