سعودی وزیر صحت نے حج کے دوران اموات کی وجہ بتادی

نیوزڈیسک

0

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ حج کے دوران زیادہ تر اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کے بغیر تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔
فہد بن عبدالرحمان کے مطابق سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی اموات ہوئیں۔
سعودی وزیر صحت کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ ان میں سے 25 لاپتہ ہیں۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 شہری شامل ہیں۔
بھارتی امور خارجہ کی ایجنسی کے مطابق 98 بھارتی شہری بھی جاں بحق حجاج میں شامل ہیں۔
اسکے علاوہ جاں بحق حجاج میں تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.