جنوبی افریقہ کی شاندار جیت! ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست دے دی

ویب ڈیسک

0

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقا دس سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ بارش کی وجہ سے معطل ہوا، اس کے بعد جنوبی افریقا کے ہدف کو 136 سے 123 رنز کر دیا گیا جو کہ 17 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ میچ ناک آؤٹ میچ کی صورت اختیار کر گیا تھا کیونکہ جیتنے والی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جب کہ اب ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے 52 رنز بناکر بڑا کردار ادا کیا، کائل میئرز نے 35 اور آندرے رسل نے 15 رنز بنائے۔

شائے ہوپ، صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، نکولس پورن اور کپتان پاول ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عقیل حسین 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، الزاری جوزف 11 رنز کے ساتھ نا آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یانسن، مارکرم، مہاراج اور رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گروپ 2 سے انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ اس میچ کے بعد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.