اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:سعودی عرب نے خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے اسرائیلی افواج کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نصیرات میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ 18 فلسطینی خان یونس میں اور 5 فلسطینی بیت اللہیہ میں اسرائیلی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔

اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

285 دن سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.