دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار کو سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق، مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا اور اس کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے تعلق تھا جس نے سیکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔

مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سیکیورٹی حکام کی نگرانی کر کے معلومات دہشت گردوں کو فراہم کی تھیں، جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.