شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور میں پیشی کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اے ٹی سی میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.