ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کے ترجمان کے مطابق سابق وزیرِ اعظم تین دن سے اسپتال میں ہیں اور مزید چند دن زیر علاج رہیں گے۔

مہاتیر کئی سالوں سے دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔

انہوں نے مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ان کا آخری دورِ حکومت مئی 2018ء سے فروری 2020ء تک رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.