لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے وزراء، کیبنٹ کمیٹی برائے قانون و نظم و نسق اور دیگر حکام کے ساتھ ویڈیو لنک پر میٹنگ کی۔
محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے، مریم نواز نے عزاداروں کے لیے ’سبیل آن ویل‘ کی سراہنا کی اور پہلی بار حکومتی سطح پر نیاز کی فراہمی کو قابل تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے بھی سب کو مبارکباد اور شاباش پیش کرتی ہوں۔
محرم کے دوران میری ٹیم نے عمدہ انتظامات کر کے میرا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخوپورہ واقعے کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کیے بغیر سیکیورٹی انتظامات میں بڑی کامیابی ہے۔
محرم کے انتظامات پر اہل تشیع علماء اور اکابرین نے بھرپور شکریہ ادا کیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی حفاظت کرتے ہیں۔
پولیس کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
آنے والے دنوں میں قانون و نظم و نسق کی بہتری کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔