اسلام آباد:گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نظر نہیں آتا۔
ذرائع کے مطابق، کینیڈا کی لیگ کی کوئی موجودہ سیریز سے ٹکراؤ نہ ہونے کے باوجود، پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی ملنے کا امکان کم ہے۔
پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔
حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ کھلاڑی ہونے کے باعث دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو ابھی آئی سی سی کی جانب سے منظوری نہیں ملی ہے، اور کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روک رکھی ہے۔
لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔
محمد عامر، محمد نواز، آصف علی، اور افتخار احمد کے بھی اس لیگ کے ساتھ معاہدے ہیں۔